جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

امریکی سینیٹ میں پاکستان کی امداد مکمل بند کرنے کیلئے بل پیش،پاکستان کو دی جانیوالی رقم اب کہاں خرچ کی جائے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 27  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹر رینڈ پال نے مجوزہ قانون سازی متعارف کرائی ہے جس کا مقصد پاکستان کی دو ارب ڈالر کی امداد روکنے کے ساتھ ساتھ مستقل طور پرامداد کی بندش ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی سینیٹر کی جانب سے پش کردہ اس بل کی مدد سے امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک ارب 28 کروڑ ڈالر اور امریکا کی اسٹیٹ ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقیاتی فنڈز کے 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر امداد کے اعلان کو بھی روک دیا جائے گا۔

ساؤتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن کے کانگریس ممبر مارک سانفورڈ اور ہوائی سے تعلق رکھنے والے ڈیمکریٹ کے ممبر تلسی گبرڈ مشترکہ طور پر امریکا کے ہاؤس ا?ف رپریزنٹیٹو میں قانون سازی متعارف کرائیں گے۔پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے سینیٹر رینڈ پال نے کہا تھا کہ وہ بل اس لیے ایوان میں لائے ہیں کیونکہ انہیں یہ یقین نہیں ہے کہ پاکستان امریکا کا اتحادی ہے۔رینڈ پال کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ جب ہم ایسے ملک کی مدد کرتے ہیں جہاں امریکا کی موت کے نعرے لگتے ہوں اور ہمارے پرچم جلائے جاتے ہوں تو پھر ہم اپنے ملک اور ٹیکس دہندگان کی حفاظت کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس رقم کو واپس اپنے ملک لانا چاہیے اور اس کی مدد سے اپنے انفرا اسٹرکچر کو دوبارہ تعمیر کرنا چاہیے نہ کہ یہ رقم ایسے ملک کو دی جائے جو عیسائیوں پر ظلم کرتے ہوں اور اسامہ بن لادن کو پکڑنے میں مدد فراہم کرنے والے ڈاکٹر کو قید کرتے ہیں۔امریکی سینیٹر کے بیان میں اس بات کا بھی اشارہ دیا گیا تھا کہ ان کی تجاویز کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سراہا ہے۔خیال رہے کہ امریکی سینیٹر کی جانب سے پیش کیے جانے والا یہ بل امریکا کی پاکستان کے لیے امداد روکنے کا حالیہ اقدام ہے۔اس سے قبل 2012 میں رینڈ پال نے پاکستان کی امداد محدود کرنے کے لیے ترمیم پیش کی تھی جس میں انہوں نے اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی تک امداد روکنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…