جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ ظاہر کرنے والا ٹیسٹ

datetime 27  جنوری‬‮  2018 |

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امراض قلب یا خون کی شریانوں میں پیچیدگیاں دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اور عام طور پر انہیں پکڑنا آسان نہیں ہوتا۔ مگر ایک معمولی سی کوشش سے آپ خون کی شریانوں کے امراض کے خطرے کا اندازہ لگاسکتے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو بس ایک سے دو منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ خرچہ بھی کوئی نہیں ہوتا۔ مزید پڑھیں : ایک عام ٹیسٹ جو فالج کے خطرے کی نشاندہی کرے یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

نارتھ ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ طریقہ کار بتایا گیا۔ تحقیق کے مطابق فرش پر بیٹھ جائیں جبکہ کمر اور سر کو دیوار سے لگالیں۔ اس کے بعد آگے کی جانب جھکیں اور اپنی انگلیوں سے پیروں کو چھونے کی کوشش کریں۔ اگر تو آپ کی انگلیاں پیروں کو چھونے میں ناکام رہے بلکہ بہت دور رہیں تو یہ خون کی شریانوں کے مسائل کے خطرے کی گھنٹی ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لچکدار جسم لچکدار شریانوں کی پیشگوئی ثابت ہوتا ہے جبکہ غیرلچکدار ہونا خطرے کی علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیں : کیا آپ یہ 10 فٹنس ٹیسٹ پاس کرسکتے ہیں؟ تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی طور پر لچک سے محروم یا اس ٹیسٹ میں اپنے پیروں کو چھونے میں ناکام رہنے والے افراد کی شریانیں اکڑن کا شکار ہوتی ہیں۔ جب شریانیں لچکدار ہوتی ہیں تو ان میں خون کا بہاﺅ آسانی سے ہوتا ہے جبکہ اکڑن کی شکار شریانیں جو جسمانی طور پر سرگرم نہ رہنے یا تمباکو نوشی جیسی نقصان دہ عادات کا نتیجہ ہوسکتا ہے، دل کے لیے خون کو پمپ کرنا مشکل بنا دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جب دل کو اپنے کام کرنے میں مشکل کا سامان ہو تو ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…