اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے گھر کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس گاؤں پر ڈرون حملہ ہوا وہاں 1100 سے زائد افغان پناہ گزین رہتے ہیں ۔ جمعہ کو سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کے گھر
کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ۔امریکہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ پناہ گزینوں کے کیمپ پر نہیں کیا جب کہ دوسری طرف جس گاؤں پر ڈرون حملہ ہوا وہاں 11 سو سے زائد افغان پناہ گزین رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے واپسی ،سرحدی انتظام اور باڑ میں امریکی معاونت امن عزم کو ظاہر کرے گی ۔