پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے معافی مانگ لی

datetime 26  جنوری‬‮  2018

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے انتہا پسند گروپ کے مسلمان مخالف ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرنے پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ مسلمان مخالف ٹوئیٹ پر وہ جن کی دل آزاری ہوئی ہے اس پر معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے برطانوی نجی ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا

کہ اگر مسلمان مجھ سے چاہتے ہیںکہ مسلمان مخالف ری ٹوئیٹ پر معافی مانگوں تو میں معافی مانگتا ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ انہیں برطانیہ کی اس مسلمان مخالف تنظیم کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور نہ ہی وہ ایسے لوگوں سے منسلک ہونا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برطانیہ کے دائیں بازو کے ایک سخت گیر گروپ کے نفرت انگیزی پر مشتمل سزایافتہ سربراہ کی جانب سے مسلمان مخالف تین ویڈیوز ٹوئٹر پر شائع کی گئیں تھیں جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری ٹوئیٹ کردیا تھا۔برطانیہ میں ٹرمپ کی جانب سے ری ٹویٹ کے بعد اشتعال پھیل گیا تھا اور کئی سیاست دانوں سمیت مشہور شخصیات کی جانب سے اس قدم پر تنقید کی جارہی تھی۔برطانیہ کے دائیں بازو کے انتہاپسند گروپ کے ایک حملے میں ہلاک ہونے والے ایم پی جو کوس کی بیوہ برینڈن کوکس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے ملک میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں کو قانونی بنایا ہے اور وہ اب ہمارے ملک میں ایسا ہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نفرت پھیلانے کے نتائج بھی بھگتنے ہوتے ہیں اور امریکی صدر کو خود پر شرمندہ ہونا چاہیے۔‎



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…