اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)31جنوری کو خلا میں ہونیوالی غیر معمولی سرگرمی، سال کے پہلے چاند گرہن کے ساتھ سپر مون بھی ہو گا، ماہرین فلکیات نے غیر معمولی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق 31جنوری کودنیا بھر میں سپرمون کے ساتھ
سال کا پہلا چاند گرہن بھی ہو رہا ہے۔ ماہرین فلکیات نے 31جنوری کو ہونےوالے سپرمون کے ساتھ چاند گرہن کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔ سپرمون کے ساتھ سال کا پہلا چاند گرہن دنیا کے مختلف علاقوں میں نہایت واضح انداز میں دیکھا جا سکے گا۔