لاہور( این این آئی )عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان میں آئندہ برس بھی معاشی ترقی کا تسلسل برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔آئی ایم ایف کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی پر’’ورلڈ اکانامی اپ ڈیٹ‘‘رپورٹ کے مطابق زرعی اور مینوفیکچرنگ شعبے میں ترقی کی شرح ہدف سے کم رہنے کے باوجود جولائی سے دسمبر کے دوران پاکستان کی
معیشت ترقی کی جانب گامزن رہی جبکہ مالی سال 2018-19ء میں ترقی کا یہ تسلسل برقرار رہے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان رواں مالی سال معاشی اہداف کا حصول تو شاید حاصل نہ کرسکے مگر معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2017 میں پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح اپنے ہدف سے کم رہی مگر جی ڈی پی کا 5.3فیصد رہنا بھی دس سال کی بلند ترین سطح ہے۔