بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ہوشیار ،خبردار!دبئی میں سگریٹ کا ایک ٹکڑا پھینکنے پراب کتنے درہم جرمانہ ہوگا؟ نیا قانون نافذ،دبئی میونسل انتظامیہ نے شہریوں کو انتباہ کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی میونسپل انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں سگریٹ کا ٹکڑا پھینکنے پر 500 درہم (تقریباً 15 ہزار 140 پاکستانی روپے) تک کا جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حکم دبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب جو کوئی بھی سگریٹ پی کر اس کے ٹکڑے راستے میں پھینکے گا

اسے لازمی جرمانہ دینا پڑیگا۔سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے پر پابندی 2003 کے لوکل آرڈر نمبر 11 کے تحت لگائی گئی ہے ٗ پابندی کا مقصد ماحول کو آلودگی سے بچانا اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینا ہے۔حکمنامے میں کہا گیا کہ اگر کسی فرد نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔جرمانہ عائد کرنے کے حوالے سے دبئی میونسپل انتظامیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی آگاہی فراہم کی تاکہ کوئی بھی شہری اس سے لاعلم نہ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…