منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا اسلامی عقیدہ سن کر عیسائی خاتون مسلمان

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) کینیڈا کی ایک عیسائی خاتون اسلام میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مقام و رتبے سے متعارف ہونے کے بعد حلقہ بگوش اسلام ہوگئی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی طالب علم محمد العتیبی کاکہناتھا کہ ایک عیسائی طالبہ کینیڈا کی یونیورسٹی میں ہم جماعت تھی۔ وہ مسلمانوں کے اخلاق اور دینی تعلیمات کی پابندی سے متاثر ہوکر اسلام کے بارے میں وقتاً فوقتاً سوالات کرتی رہتی تھی۔

جب بھی وہ اسلام سے متعلق کوئی بات دریافت کرتی ہم اسے اسلام کی روا داری ، اسلام میں انسانی حقوق کے احترام،فرد اور معاشرے کی حیثیت کی بابت مستند معلومات پیش کردیتے تھے۔ آخری بار اس نے دریافت کیا کہ مسلمان، عیسیٰ علیہ السلام کی بابت کیا عقیدہ رکھتے ہیں۔ اس کے جواب میں بتایا گیا کہ مسلمان انہیں اللہ کا پیغمبر مانتے ہیں۔ اللہ کا بندہ تسلیم کرتے ہیں جبکہ نصرانیت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مغالطہ آمیز تصویر کی بابت بھی چشم کشا حقائق پیش کئے گئے۔ 8ماہ بعد اس نے یہ کہہ کر اسلام قبول کرلیا کہ میں پوری طرح سے اسلام کی حقانیت اورصداقت کی قائل ہوگئی ہوں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…