قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصرمیں جہاں معمولی واقعات پر طلاق معمول کی بات ہے وہاں ایک خاتون نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے شوہر سے طلاق لینے کے بعد ’آزادی کا جشن‘ منا کر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔عرب ٹی وی کے مطابق 27 سالہ دینا عبداللہ سلیمان کا تعلق المنوفیہ بدلتا گورنری کے شہر قویسنا سے ہے۔ حال ہی میں اس نے عدالت کے ذریعے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔ دینا سلیمان نے بتایا کہ
شادی کے بعد دو سالہ عرصہ اس کے لیے مسلسل پریشانیوں کا باعث بنا۔ اس نے شوہر کے’عذاب‘ سے نجات پانے پر طلاق کی خوشی کا جشن منانے کا اہتمام کیا جس میں دوست احباب کو بھی مدعو کیا گیا۔دینا کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر کیساتھ اختلافات اور تنازعات ساس کے گھر میں رہنے سے پیدا ہوئے۔ شوہر نے دھمکی دی کہ مجھے اس کی ماں اور بہنوں کے ساتھ ہی رہنا ہوگا ورنہ اسے تنہا کردیا جائے گا۔