پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

ہم سب پٹھانوں کو مارڈالو ورنہ راؤ انوار ہم تمہارا جینا حرام کردینگے ،نوجوان پٹھان نے پولیس افسر کو خطرناک دھمکی دے ڈالی

datetime 19  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں نقیب محسود کے قتل پر سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔لیکن ایک پٹھان نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو صاف اور کھلے الفاظوں میں دھمکی دے ڈالی۔نوجوان پٹھان کا کہنا تھا کہ ہم سارا دن کراچی کے گٹر صاف کرتے ہیں۔صبح سویرے گھر سے نکل کر رات کو 2 بجے گھر لوٹتے ہیں تا کہ کراچی کو صاف ستھرا بنایا جا سکے۔ کیا یہ سب ہم اس لیے کرتے ہیں کہ ہمیں قتل

کردیا جائے۔نوجوان کا کہنا تھا کہ ایک پولیس والا پور صوبے پر حکمرانی کر رہا ہے۔ کل نقیب کے بچوں کو بتایا جائے گا کہ اس باپ تو بہت بڑا مجرم تھا۔کیا اس کے بچوں کو بھی قتل کر دیا جائے گا؟نوجوان کا کہنا تھا کہ سند ھ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ 2009میں تحریک طالبان کا ڈرائیور تھا تو پولیس اتنے سالوں سے کیا کر رہی تھی۔نوجوان کا کہنا ہے کہ مارنا ہے تو سارے قبیلے کو مار ڈالو۔لیکن ہم آئندہ کسی نقیب کی ماں کو نہیں رونے دیں گے۔نوجوان نے راؤ انوار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تم ہم سب کو مار ڈالو ورنہ ہم تمہارا جینا حرام کر دیں گے۔اور انصاف کے حصول کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔دریں اثنا اس سے پہلے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت  کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ  قتل کیس میں کوئی دباﺅ برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار کے خلاف انکوائری زیرو ٹالرینس کی بنیاد پر ہو گی ۔ مجھے یقین ہے کہ ہم میرٹ پر انکوائری کریں گے ۔گواہوں کی آمد سے متعلق سوال کے جواب میں رکن انکوائری کمیٹی نے کہا کہ ہم نے سب کو پیغام دے دیا ہے۔ اس کیس کی اوپن انکوائری ہو گی اور یہ انکوائری زیادہ دن چلے گی۔ واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود ان کاؤنٹر کیس پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آئی جی سندھ نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور ڈی آئی جی آزاد خان شامل ہیں جو راؤ انوار سے ان کاؤنٹر سے متعلق تفتیش کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…