بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں بیل کے ساتھ دوڑنے کے خطرناک مقابلے کے دوران 5 افراد ہلاک،متعدد زخمی

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے خطرناک مقابلے کے دوران 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو میں ’’جلّی کٹو‘‘ کے نام سے مشہور مقابلے شروع ہوئے ہیں جس میں لوگ بھپرے ہوئے بہلوں کی کوہان پر لٹک کر زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ اس راستے کے اطراف کھڑے ہوتے ہیں جہاں سے یہ بیل دوڑتے ہوئے گزرتے ہیں۔

اس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے تمام 5 افراد شائقین ہیں جو یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے آئے تھے جبکہ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس مقابلے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ جلی کٹو پر 2014 میں سپریم کورٹ نے پابندی عائد کردی تھی تاہم یہ پابندی 2017 میں ختم کردی گئی تھی۔حکومت کا موقف ہے کہ یہ کھیل ثقافتی روایات کو زندہ رکھنے اور بیلوں کی مقامی نسل کی بقاء4 کے لیے ضروری ہے۔کہا جاتا ہے کہ جلی کٹو 2 ہزار سال قدیم کھیل ہے جو آج بھی بھارت میں کھیلا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…