ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں عام طور پر برف جمانے والی سردی پڑتی ہے مگر روس خاص طور پر یخ بستہ سریوں کیلئے کی وجہ سے مشہور ہے ،لیکن اس ہفتے ملک کے مشرقی علاقے یکوتیا میں میں ایسی سردی پڑی کہ درجہ حرات منفی 60 سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گرگیا جبکہ ماسکو شہر میں تقریباً منفی ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔ روس کا یکوتیا نامی علاقہ تاریخی طور پر یخ بستہ سردی کے لئے مشہور ہے کہ لیکن محکمہ موسمیات کے
مطابق جما دینے والی سردی اور اتنا کم درجہ حرات اس خطے کیلئے بھی معمول سے ہٹ کر ہے۔ روس کے مرکز موسمیاتی کے مطابق اس شدید سردی کی وجہ بحر اوقیانوس سے اٹھنے والی طوفانی ہوائیں ہیں جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں شروع ہونیوالی اس شدید سردی کی لہر ابھی تک جاری ہے۔خیال رہے کہ روس میں بچوں کو اتنی سردی میں عام طور پر گھر کے اند رہی رکھا جاتا ہے جبکہ درجہ حرات کے منفی 50 سے نیچے ہونے پر سکولوں کو بھی بند کردیا جاتا ہے۔