جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری پر اٹھنے والے سوالات کا جلد از جلدجواب نہ دیا تو نفرتیں جنم لیں گی،سراج الحق

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک چائنا کوریڈور ملکی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے مگر حکومتی نااہلی کی وجہ سے کالا باغ ڈیم کی طر ح اس منصوبہ کو بھی متنازعہ بنایا جارہا ہے۔حکومت فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کرے اور لوگوں کے تحفظات دور کرے۔حکمرانوں نے پاک چین اقتصادی راہداری پر اٹھنے والے سوالات کا جلد از جلدجواب نہ دیا تو غلط فہمیاں پیدا ہونے سے نفرتیں جنم لیں گی۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کیلئے زیر زمین سرگرمیوںپر نہیں جمہوری اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ عوام مٹھی بھر اشرافیہ سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔جماعت اسلامی کے پاس ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے واضح پروگرام اور اہل اور دیانت دار قیادت موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 95میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں ثمر باغ جندول کے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز اور انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حلقہ پی کے 95سے جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک افکاری اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان بھی موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ عوام گزشتہ 68سال سے استحصالی طبقہ کے ہاتھوں یرغمال ہےں۔اس طبقہ اشرافیہ نے ملک کے تمام اداروں پر اپنا تسلط قائم کررکھا ہے ،عام آدمی تعلیم صحت اور روزگار کی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت پریشان ہے ،گرمی کے آغاز پر دیہاتوں اور شہروں میں کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے اور لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا ایک شاندار منصوبہ ہے جسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ پاکستان آئی ایم ایف کا غلام رہے اور خود انحصاری اور خود مختاری کی منزل کو حاصل کرکے اپنے قدموں پر کھڑا نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے چنگل سے نجات حاصل نہیں کرتا ،معاشی ترقی اور خوشحالی کی منزل کو حاصل نہیں کرپائے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں موجود استعماری قوتوں کے ایجنٹ پاکستان کو ہر قیمت پر خود انحصاری اور آزادی کی طرف بڑھنے سے روکنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی عام آدمی کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کیلئے جمہوری اور آئینی جدوجہد کررہی ہے۔تاکہ اقتدار پر قابض جاگیر دار ،وڈیر ے اور سرمایہ دار عام آدمی کا استحصال نہ کرسکیں ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جہاد میں جماعت اسلامی کے دست و بازو بن کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور خوشحال فلاحی ریاست بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے ایک بار پھر اپنے عوامی ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرے گی ،پانچ بڑی بیماریوں کا سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج ہوگا اور تیس ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے خاندانوں کو آٹا ،گھی ،چاول چائے اور چینی کی قیمتوں میں سبسڈی دے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی زبانوں کو ذریعہ تعلیم اور اردوکو دفتری زبان بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غریب کا بچہ بھی اسی سکول میں تعلیم حاصل کرے گا جس میں صدر اور وزیر اعظم کا بچہ پڑھتا ہوگا۔سراج الحق نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریض اور عدالتوں میں مظلوم وی آئی پی ہوگا اور ملک سے ہر طرح کے وی آئی پی کلچر اور اسٹیٹس کو کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…