اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے 2016 میں صارفین کے پیغامات کے تحفط کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب آخرکار مائیکروسافٹ نے بھی اپنی ویڈیو چیٹ ایپ اسکائپ میں اس کی آزمائش شروع کردی ہے۔کمپنی نے اسے پرائیویٹ کنورزیشن کا نام دیا ہے اور اسے اسکائپ انسائیڈر بلڈ یعنی بیٹا ورژن میں صارفین ونڈوز، میک، اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز پر استعمال کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں : اسکائپ کا خفیہ فیچر تاہم صارفین اپنے پیغامات کو اسی وقت تحفظ دے سکیں گے، اگر دوسرا فرد بھی وہ بیٹا ورژن استعمال کررہا ہو۔ اس فیچر کے تحت چیٹ، فائلز اور آڈیو پیغامات کو تحفظ ملے گا تاہم آڈیو یا ویڈیو کالز کے لیے یہ فیچر فی الحال نہیں دیا گیا۔ اسکائپ میں ویسے کافی عرصے سے کسی قسم کی انکرپشن دی جارہی ہے جو کہ کمیونیکشن چینیل کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ مگر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن زیادہ محفوظ ٹیکنالوجی ہے
اور اس کے تحت بھیجے جانے والے پیغامات صرف بھیجنے والا یا موصول کرنے والا ہی پڑھ سکتا ہے، یہاں تک کہ مائیکرو سافٹ کے سرورز کنٹرول کرنے والے بھی ان پٰغامات کو دیکھ سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں : اسکائپ میں بھی فوٹو ایفیکٹس متعارف جب اسکائپ میں اس فیچر کو باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا تو وہ فیس بک میسنجر، ایپل آئی میسج اور واٹس ایپ جیسے چیٹ پلیٹ فارمز کا حصہ بن جائے گی۔ تاہم اسکائپ میں یہ فیچر کب تک باقاعدہ متعارف کرایا جاتا ہے، اس کا اعلان فی الحال کمپنی نے نہیں کیا۔