اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی حکام نے رواں ماہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں میں سے چار افراد کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی ہے۔بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے ہر سال بیساکھی کے تہوار کے موقع پر سکھ یاتری پاکستان میں اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔رواں ماہ بھی لگ بھگ دو ہزار سکھ یاتری پاکستان آئے جن میں سے تقریباً 18 سو کا تعلق بھارت سے تھا۔پاکستان متروکہ وقف املاک کا محکمہ سکھ برادری کی تنظمیوں کے ساتھ مل کر ان یاتریوں کے لیے انتظامات کرتا ہے۔اس ادارے کے چیئرمین صدیق الفاروق نے گفتگو میں کہا کہ حسن ابدال میں پنجہ صاحب میں قیام کے بعد جب دیگر سکھ یاتری اپنے ایک دوسرے مقدس مقام ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہوئے تو ا±ن میں سے چار لاپتا تھے۔انھوں نے بتایا کہ ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ تمام ادارے ان افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔اسلام آباد میں بھارت کے سفارت خانے کے عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔سکھ یاتریوں کے اس طرح لاپتا ہونے کا یہ غیر معمولی واقعہ ہے۔سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے یوم پیدائش کے موقع پر بھی ہر سال بھارت سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں اور ا±ن کی آمد و رفت، قیام اور حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
بھارت سے آنے والے چار سکھ یاتری پاکستان میں لاپتا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع ...
-
باجوڑ دھماکا،شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سال پرانی دشمنیاں ختم کروائی تھیں
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن ...
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے ...
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال کردیا گیا
-
5 تا 10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 ...
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے ...
-
ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: ...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
-
باجوڑ دھماکا،شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سال پرانی دشمنیاں ختم کروائی تھیں
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرف...
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال کردیا گیا
-
5 تا 10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کر دیا گیا
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے بعدقتل کر کے نعش کھیتوں میں پھین...
-
ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کا الز...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی امین گنڈا پور
-
9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
-
اسلام مخالف بولی وڈ فلم ادے پور فائلز پر پابندی کا مطالبہ