ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے خوش و خرم ممالک، پاکستان کس نمبر پر ہے؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2015 |

رواں سال شائع ہونے والی رپورٹ میں دنیا کے 158 ممالک کے عوام میں خوشی اور اطمینان کا جائزہ لیا گیا،ویسے تو خوشی ناپنے کا کوئی پیمانہ نہیں ہے لیکن ایک تھنک ٹینک نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں جائزہ لیا گیا ہے کہ دنیا کے کون سے ممالک ایسے ہیں جن کے عوام خوش ہیں اور اْن کی خوشی کی وجہ کیا ہے۔

Mountains-Switzerland-Bernese-Oberland-High-Resolution-Wallpapers
رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ دنیا کا خوش ترین ملک ہے جبکہ اس فہرست میں آئس لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ ڈنمارک، ناروے اور کینڈا دنیا کے خوش ممالک کی فہرست میں بالترتیب تیسرے چوتھے اور پانچوین نمبر پر ہیں۔رپورٹ کہتی ہے کہ ٹوگو کا شمار دنیا کے سب سے ناخوش ممالک میں ہوتا ہے، جبکہ برونڈی ناخوش ممالک کی فہرست میں دوسرے، اور شورش سے متاثرہ ملک شام تیسرے نمبر پر ہے۔

iceland-timelapse-hed_0

عالمی خوشی کی درجہ بندی میں بھارت 117 ویں نمبر پر ہے جبکہ 2013 میں شائع ہونے والی گذشتہ رپورٹ میں بھارت 111 ویں نمبر پر تھا۔خوشی کے اشاریے میں 158 ممالک کی درجہ بندی کی فہرست میں پاکستان 81 ویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کا نمبر 109واں نمبر پر ہے۔یہ رپورٹ ایک تھنک ٹینک سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ سلوشن نیٹ ورک (ایس ڈی ایس این) نے ماہرین اقتصادیات، دماغی امراض اور شماریات کے ماہرین کی مدد سے شائع کی ہے۔ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ یا عالمی خوشی کی رپورٹ 2015 میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قوم کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں ’خوشی اور اطمینان‘ کا بہت اہم کردار ہے۔ رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ حکومتوں کو منصوبہ بندی کرتے ہوئے عوام کی خوشی کو خصوصی اہمیت دینی چاہیے۔

BWN Brunei Bandar Seri Begawan Omar Ali Saifuddien Mosque with stone boat and lagoon by day b
عالمی خوشی کا اشاریہ 2015
ذنیا کے خوش ترین ممالک ناخوش ترین ممالک–ناروے بینن–ڈنمارک شام— آئس لینڈ برونڈی— سوئٹزرلینڈ ٹوگو—کینیڈا روانڈا

55350468e1944
عالمی خوشی کے اشاریہ 2015 میں امریکہ 15ویں، سنگاپور 21ویں، سعودی عرب 35ویں، جاپان 46 ویں اور چین 84 ویں نمبر پر ہے جبکہ خانہ جنگی کا شکار ملک یوکرین 111 ویں نمبر پر فلسطین 108 ویں نمبر پر ہیں،

8b024b09-dcfc-4a01-a922-bd850cde2e86

جب کہ عراق کا نمبر 112 ہے۔اس سے قبل سنہ 2013 میں بھی ایسی ہی ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی۔ تاہم سنہ 2015 میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انسانی خوشی اور اطمینان کا پتہ لگانے کے لیے زیادہ مفصل تفصیل اور ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، تاکہ انسانی فلاح وبہبود کے لیے زیادہ وسائل مختص کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2015 موقع فراہم کر رہی ہے کہ عالمی ترقیاتی ایجنڈے میں عوام کی خوشی کو نمایاں مقام دیا جائے۔

Norway3-The-carefree-Traveler

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…