ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم ووٹ لیکر ممبر اسمبلی منتخب ہونیوالا شخص بلوچستان کا وزیراعلیٰ بن گیا، 2013ء کے الیکشن میں کتنے ووٹ حاصل کیے تھے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عبدالقدوس بزنجو کو نیا قائد ایوان منتخب کر لیا گیا ہے، عبدالقدوس بزنجو نے پہلی مرتبہ 2002میں مشرف دور میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔ 2013میں ق لیگ کے ٹکٹ سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جبکہ 2013 میں ان کے مدمقابل نیشنل پارٹی کے میر ہدایت اللہ کو صرف95 ووٹ ملے تھے، اس علاقے میں رجسٹر ووٹوں کی کل تعداد 57 ہزار 666 ہے لیکن مسلح تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث

آواران میں صرف 672 کاسٹ ہوئے تھے۔ اور پاکستان کی انتخابی تاریخ میں سب سے کم یعنی 544 ووٹ لے کر صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب ایک اعشاریہ ایک 8 فی صد رہا۔ عبدالقدوس بزنجو 2013 سے 2015 تک صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رہے جو بعد میں مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان سے ماسٹر میں انگلش کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے حلقہ سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم ووٹ 544حاصل کئے۔ عبدالقدوس بزنجو 1974میں بلوچستان کے ضلع آروان کے ایک گاؤں شنڈی جھومیں پیدا ہوئے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہو گی جہاں وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد وہ صوبائی کابینہ تشکیل دیں گے۔اپوزیشن اتحاد کے حمایت یافتہ عبدالقدوس بزنجو کو 41 ووٹ ملے۔ 65 رکنی ایوان میں وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے لیے 33 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو پاکستان کی تاریخ میں کم ووٹ لے کر رکن قومی اسمبلی بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ عبدالقدوس بزنجو کو نیا قائد ایوان منتخب کر لیا گیا ہے، عبدالقدوس بزنجو نے پہلی مرتبہ 2002میں مشرف دور میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔ 2013میں ق لیگ کے ٹکٹ سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جبکہ 2013 میں ان کے مدمقابل نیشنل پارٹی کے میر ہدایت اللہ کو صرف95 ووٹ ملے تھے،

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…