بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

جرمنی میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا گروہ کے آٹھ افرادگرفتار

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمن حکام نے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک گروہ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں جرمن فوج کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں کہاگیاکہ بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث گروہ کے ارکان میں اس 47 سالہ خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر

اپنے ہی بیٹے کو نہ صرف جنسی تشدد کا نشانہ بناتی رہی تھی بلکہ اپنے نو سالہ بیٹے کی پیسوں کے عوض تجارت بھی کرتی رہی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے پارٹنر کو گزشتہ برس ستمبرمیں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ جرمن ریاست باڈن ورٹمبرگ میں پیش آیا تھا۔جاری کی گئی مزید تفصیلات کے مطابق بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے چھ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں ایک جرمن فوجی اہلکار سمیت ایک جرمن ،ایک سوئس اور ایک ہسپانوی شہری شامل ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے تمام افراد سے تفتیش جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کیس کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی جلد سامنے آئیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…