بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پی ایس انڈیکس 816.41 پوائنٹس کے اضافے سے 43630.75 پوائنٹس پر بند

datetime 13  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 816.41 پوائنٹس کے اضافے سے 43630.75 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 24 ارب 66 کروڑ 34 لاکھ 96 ہزار 45 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 82 کروڑ 21 لاکھ 74 ہزار 535 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 10

کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار 380 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 42900، 43000، 43100، 43200، 43300، 43400، 43500 اور 43600 پوائنٹس کی 8 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 816.41 پوائنٹس کے اضافے سے 43630.75 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 442.95 پوائنٹس کی تیزی سے 22035.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 439.43 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1394.49 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 386.32 پوائنٹس کے اضافے سے 17099 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 172.73 پوائنٹس کی تیزی سے 20785.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 301.53 پوائنٹس کے اضافے سے 21458.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 400 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 316 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 65 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک

لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 83.63 روپے کے اضافے سے 1756.35 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا (پاک) کے حصص کی سودے بھی 70 روپے کی تیزی سے 2520 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی شیلڈ کارپوریشن اور اوٹسوکا پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت 24.91 روپے کی مندی سے 475 روپے اور اوٹسوکا پاک کے حصص کی قیمت؎

بھی 13.04 روپے کی کمی سے 286.46 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار عائشہ اسٹیل مل کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 69 لاکھ 16 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 19.99 روپے سے شروع ہو کر 20.77 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار 500 حصص کے سودے 30.40 روپے سے شروع ہو کر 32.31 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 32 کروڑ 77 لاکھ 61

ہزار 830 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 15 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ 88 ہزار 851 روپے رہا۔مارکیٹ کیپیٹل 89 کھرب 20 ارب 72 کروڑ 63 لاکھ 4 ہزار 174 روپے سے بڑھ کر 90 کھرب 45 ارب اڑتیس 38 کروڑ 98 لاکھ 219 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 116 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5 کروڑ 77 لاکھ 76 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…