ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی بحری فوجی مشقیں ،بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات سمیت23ممالک نے مل کر بڑا قدم اُٹھالیا،بڑے پیمانے پر فوجی نقل و حرکت

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی نیوی اپنی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کی تیاری کر رہی ہے جس میں بھارت پہلی مرتبہ خطے کے 23 ملکوں کی میزبانی کرے گا۔ان ملکوں میں پاکستان شامل نہیں ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ بحری مشقوں میں مہمان ملکوں کے 30 بحری جنگی جہاز حصہ لیں گے جب کہ مجموعی طور پر ان مشقوں میں 70 بحری جہاز شریک ہوں گے۔بھارتی نیوی کی مشرقی کمان کا ایک بڑا

حصہ ان مشقوں میں شریک ہوگا۔بحری مشقوں کا آغاز یکم مارچ کو ہوگا اور یہ وار گیمز پانچ روز تک جاری رہیں گی۔ فوجی مشقوں کے بعد جنگی بحری جہاز اور سینکڑوں فوجی قدرتی آفات اور سانحات سے نمٹنے اور اس سلسلے میں باہمی تعاون کی مشق بھی کریں گے۔وائس ایڈمرل شیکھر سنہا نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد علاقے میں ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔بھارتی میزبانی میں ہونے والی مشقوں میں شرکت کرنے والے ممالک آسٹریلیا، تنزانیہ، نیوزی لینڈ، فلپائن، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، میانمار، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، سنگا پور، ملائیشیا، جنوبی افریقہ، موریشس، سیچیلس، ویت نام، برونائی، کینیا، موزمبیق ، متحدہ عرب امارات، یمن اور اومان ہیں،اس موقع پر مختلف ملکوں کے کھانوں کے مقابلے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ان مشقوں میں کچھ ممالک اپنے بحری جہازوں کے ساتھ شرکت کریں گے جب کہ کچھ ملک اپنے وفود بھیجیں گے۔وار گیمز کے اختتام پر پورٹ بلیئر سٹی میں فوجی پریڈ ہو گی۔بھارت نے بحری فوجی مشقوں کی ابتدا 1995 میں میلان ایکسرسائز کے نام سے کی تھی اور پہلی فوجی مشقوں میں چار ملکوں نے حصہ لیا تھا ۔ بھارت کی نیوی اپنی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کی تیاری کر رہی ہے جس میں بھارت پہلی مرتبہ خطے کے 23 ملکوں کی میزبانی کرے گا۔ان ملکوں میں پاکستان شامل نہیں ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ بحری مشقوں میں مہمان ملکوں کے 30 بحری جنگی جہاز حصہ لیں گے جب کہ مجموعی طور پر ان مشقوں میں 70 بحری جہاز شریک ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…