جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

لوڈ شیڈنگ 2017ءمیں ختم ہو جائے گی , عابد شیر علی کا پھردعویٰ

datetime 24  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ 2017ءمیں ختم ہو جائے گی، چوری والے علاقوں میں اراکین میٹر لگوانے کےلئے تعاون کریں  ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے  بل دینے اور نہ دینے والوں کو یکساں بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ لائن لاسز میں چلنے والے فیڈرز ہیں ¾بجلی دینے والوں کو ہی بجلی ملے گی ۔جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ گزشتہ 15، 20 دنوں میں پن بجلی کی پیداوار میں کمی آئی تھی، 21 اپریل سے پیداوار بہتر ہو گئی ہے جس سے شہروں میں 6 سے 7 اور دیہاتوں میں 9 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا ری ہے، لوڈ شیڈنگ میں بتدریج کمی آ رہی ہے، 2017ءمیں لوڈ شیڈنگ کی لعنت سے چھٹکارا مل جائے گا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ لائن لاسز میں چلنے والے فیڈرز ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک علاقہ بل دے اور دوسرا علاقہ بل نہ دے تو دونوں کو یکساں بجلی فراہم کی جائے، بجلی چوری میں ملوث 400 کے قریب ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے، وہ عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیتے ہیں، جب ہم کارروائی کرتے ہیں تو ہمارے ہاتھ پاﺅں باندھ دیئے جاتے ہیں جو لوگ بل دیں گے انہیں بجلی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی ہماری مدد کریں، نو گو ایریاز بنے ہوئے ہیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت کو لائن لاسز سبسڈی کے ذریعے پورے کرنے پڑتے ہیں، ملک بھر میں 8980 کے قریب فیڈرز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جن پر میٹر لگا دیئے گئے ہیں، لائن لاسز کی وجہ سے ہمیں گردشی قرضے بھی ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ کے پی کے میں 260 فیڈرز نقصان میں جا رہے ہیں، ہمارے لوگوں پر گولیاں برسائی جاتی ہیں، بعض علاقوں کے 99.9 فیصد لوگ بل نہیں دیتے، ہم مفت میٹر لگانے کے لئے تیار ہیں، تنقید کرنے کی بجائے حقیقت کو مدنظر رکھا جائے، اگر ہمیں کوئی فیڈر بھی مکمل بند کرنا پڑا تو کریں گے۔ صاحبزادہ طارق اللہ کے ضمنی سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ چکدرہ گرڈ سٹیشن کے لئے کے پی کے حکومت کو 54 کروڑ گزشتہ سال جمع کرائے ہیں، صوبائی حکومت زمین کے حصول میں ناکام رہی ہے، درجہ چہارم کے وہ ملازمین جن کا ڈومیسائل اس علاقے کا ہو گا انہیں ہی اپنے علاقے میں ملازمت دی جائے۔ پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے بتایا کہ ایکنک نے دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے کے حصول ارضی و نو آبادیات کے لئے 101 ارب روپے کی لاگت سے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دی ہے، ہم نے معاملات بہتر کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے جن علاقوں میں میٹر نہیں لگے وہاں اراکین میٹر لگوانے میں تعاون کریں، وزارت پانی و بجلی بھرپور تعاون کرے گی، حکومت لائن لاسز کم کرنے کے لئے نئی ٹرانسمیشن لائنیں بچھا رہی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…