جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی میں تین سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش، ملزم کیسے پکڑا گیا بچوں کے اغوااورزیادتی کے تدارک کیلئے جاوید چوہدری نے حکومت کو سائنسی بنیادوں پرجدید الرٹ سسٹم مفت بنا کر دینے کی پیش کش کر دی

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ملزم سکول کا چوکیدار نکلا، لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ابراہیم حیدری میں موجود سکول کا چوکیدار ملوث نکلا۔ بچی نے زیادتی کی کوشش کے

بعد والدین سے واقعہ کا ذکر کیا، والدین ملزم کی شناخت کیلئے سکول پہنچے جہاں بچی نے سکول چوکیدار کو پہچان لیا جس کے بعد مشتعل افراد نے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے معروف کالم نگار و تجزیہ کار جاوید چوہدری نے بھی آج کے اپنے کالم میں سکولوں میں بچوں کی حفاظت سے متعلق معیار اور سہولیات قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ میری حکومت سے یہ درخواست بھی ہے یہ تعلیمی اداروں بالخصوص پرائیویٹ سکولوں کو پابند کریں یہ کم از کم ایک ماہر نفسیات ضرور رکھیں‘یہ ماہر نفسیات بچوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں‘ سکول اساتذہ کو بھی پابند کریں یہ بچوں کو اپنی حفاظت کے بارے میں گاہے بگاہے بتاتے رہا کریں‘ بھارت میں زینب جیسے ایشو پر کہانی ٹو کے نام سے بڑی شاندار فلم بنی تھی‘ پرائیویٹ سکول بچوں کو یہ فلم بھی دکھا سکتے ہیں‘ یہ بھی مدد گار ثابت ہوگی۔زینب ایک الرٹ تھی‘ ہم اگر اس الرٹ سے اپنا سسٹم امپروو کر لیتے ہیں تو زینب کی جان ملک کی ہزاروں بچیوں کو زندگی دے جائے گی اور ہم نے اگر اس الرٹ کو بھی اگنور کر دیا تو پھر ہم اسی طرح اپنی بچیوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے اور اپنا غصہ تھانوں‘ ہسپتالوں اور گاڑیوں پر نکالتے رہیں گے۔اس کے علاوہ جاوید چوہدری جو کہ ایک آئی ٹی کمپنی بھی چلا رہے ہیں نے

ایک سائنسی بنیادوں پر بچوں کے اغوا کی روک تھام کیلئے حکومت کو مفت الرٹ سسٹم بناکر دینے کی بھی پیش کش کی ہے۔ جاوید چوہدری نے بچوں کے اغوا اور زیادتی کے تدارک کیلئے تجاویز دیتے ہوئے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ زینب اور اغواءکار کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھئے‘ فوٹیج میں ملزم پہچانا نہیں جا رہا‘ کیوں؟ کیونکہ کیمروں کی ”ریزولوشن“ کم تھی‘ وزیراعلیٰ پنجاب

کیمروں کا معیار طے کریں اور پھر پورے صوبے میں سرکاری اور پرائیویٹ کوئی شخص اس ”ریزولوشن“ سے کم کیمرے نہ لگا سکے اور جو لگائے اسے بھاری جرمانہ کیا جائے‘ میری وفاقی حکومت سے بھی درخواست ہے یہ فوری طور پر امبر الرٹ کی طرز پر زینب الرٹ بنائے اوریہ میڈیا‘ سوشل میڈیا اور موبائل فونز کمپنیوں کو پابند بنائے یہ آدھ گھنٹے کے اندر اندر یہ الرٹ نشر‘ شائع اور

براڈ کاسٹ کریں گی‘۔حکومت اگر یہ الرٹ سسٹم نہیں بنا سکتی تو میں حکومت کو یہ سسٹم مفت فراہم کر سکتا ہوں‘ میری ایک چھوٹی سی آئی ٹی کمپنی ہے‘ یہ کمپنی یورپ اور امریکا کی مختلف کمپنیوں کو ایپس‘ ویب پیجز اور ویب سائیٹس بنا کر دیتی ہے‘ ہم حکومت کو یہ الرٹ سسٹم مفت بنا دیں گے‘ حکومت یہ الرٹ سسٹم ڈی پی اوز کو دے دے ‘ یہ لوگ یہ سسٹم اپنے سرکاری موبائل فونز

میں لگائیں اور یہ لوکل میڈیا‘ نیشنل میڈیا‘ سوشل میڈیا اور موبائل فون کمپنیوں کو اس کے ساتھ لنک کردیں‘ مجھے یقین ہے مستقبل میں زینب جیسی بچیاں درندگی سے محفوظ ہو جائیں گی‘

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…