ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

تھائی وزیراعظم کا صحافیوں کے سوالوں سے بچنے کا انوکھا طریقہ

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک)  تھائی لینڈ کے وزیراعظم کا صحافیوں کے سوالات سے بچنے کا انوکھا طریقہ،اپنی جگہ کارڈ بورڈ سے بنا مجسمہ کھڑا کردیا اور صحافیوں سے کہا کہ ان کی جگہ اس مجسمے سے سوالات کریں۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق بنکاک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم پرایوتھ چین اوشا صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے کے لئے سامنے آئے لیکن دماغ میں انوکھا طریقہ سوچنے

کے بعد اپنے ساتھ ایک کارڈ کا مجسمہ کھڑا کردیا اور اور رپورٹرز سے کہا کہ اگر آپ سیاست یا اس سے متعلق کوئی بھی بات پوچھنا چاہتے ہیں تو یہ آدمی(کارڈ کا مجسمہ) تمام باتوں کا جواب دے گا ،اس کے بعد وزیراعظم وہاں سے چلے گئے جبکہ وہاں پر موجود سب لوگ ان کی اس انوکھی حرکت پر قہقہے لگا کر ہنسنے لگے۔ قبل ازیں پرایوتھ نے میڈیا سے آنے والے تھائی بچوں کے دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد گفتگو کی مگر

انہوں نے یہ مضحکہ خیز اقدام سیاسی سوالات سے بچنے کی خاطر اٹھایا۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ 2014 ءمیں تھائی لینڈ کے اقتدار پر شب خون مارنے اور زبردستی قبضہ کرنے والے جنرل پرایوتھ نے میڈیا کو بیوقوف بنایا ہو بلکہ وہ اپنی مختلف عجیب و غریب حرکتوں اور ڈرا دھمکا کر ان پر تنقید کرنیوالے صحافیوں کو خاموش کراتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…