جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اگر آپ سیلفی لینے جا رہے ہیں تو پہلے یہ خبر پڑھ لیں کہیں سیلفی کا شوق آپ کو لے نہ ڈوبے

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں جنگلی ہاتھیوں کے ساتھ سیلفی کے نئے شوق نے کئی لوگوں کی جان لے لی ۔برطانوی میڈ یا کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں جنگلی ہاتھیوں کے ساتھ سیلفی کا نیا شوق پریشانی کا سبب ہے اور کئی لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔محکمہ جنگلات کے حکام نے مقامی صحافی سبرت کمار پاتی کو بتایا کہ ان واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔دسمبر کے مہینے

میں ایک مقامی جے کرشنا نایک بازار سے اپنے گائوں جا رہے تھے کہ انھوں نے گاں میں ایک ہاتھی دیکھا جس کے گرد ایک بھیڑ جمع تھی۔ لوگ اس کی تصویریں لے رہے تھے اور جانور کو پریشان کر رہے تھے۔وہ بھی اس بھیڑ میں شامل ہو گئے اور ہاتھی کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ لیکن اسی دوران غصے میں بپھرے ہوئے جانور نے انھیں سونڈ میں لپیٹ کر ہلاک کر دیا۔جے کرشنا کے بیٹے نے بتایا کہ ‘بہت سے لوگوں نے یہ منظر دیکھا لیکن کوئی انھیں نہیں بچا سکا۔’ اس نے کہا کہ دوسرے لوگ تو بھاگنے میں کامیاب ہو گئے لیکن ان کے والد نہ بچ سکے۔اسی طرح کا ایک واقعہ ستمبر میں رونما ہوا تھا۔ ایک سکیورٹی گارڈ اشوک بھارتی سیلفی لینے کے لیے جانور کے اتنے قریب گیا کہ وہ اس کی زد میں آ گیا اور ہلاک ہو گیا۔کسی دوسرے شخص نے ویڈیو میں ان کی ہلاکت کے منظر کو قید کیا ہے کہ وہ اس سے قریب سے قریب ہوتے جا رہے تھے کہ اچانک ہاتھی نے ان پر حملہ کردیا۔اشوک بھارتی نے بچنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے اور کچلے گئے۔ انھیں جلدی سے ہسپتال لے جایا گیا لیکن راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ ان کے بچنے کی کوشش کا ویڈیو وائرل ہوگیا تھا۔ان کے علاوہ دوسرے بہت سیلفی لینے والوں کی جان تو بچ گئی ہے لیکن وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔وائلڈ لائف کے ماہر بسواجیت مکھرجی نے بی بی سی کوبتایا: ‘اس علاقے میں

ہاتھیوں کے حملے کے بہت سے واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن کم کی رپورٹ درج ہوتی ہے۔اڑیسہ کی ریاستی حکومت نے سیلفی کے اس رجحان کو سنجیدگی سے نوٹس میں لیا ہے۔ وائلڈ لائف کے ریاستی سربراہ سندیپ ترپاٹھی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ جنگلی ہاتھیوں کے زیادہ قریب جانے کے خطرات کے بارے میں ‘بیداری پیدا کرنے کے لیے حساس علاقوں میں سپیشل مہم اور نقلی ڈرل

منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ریاستی حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہاتھیوں کے حملے میں ابھی تک 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم ان میں سے سیلفی کے چکر میں کتنے ہلاک ہوئے ہیں یہ واضح نہیں ہے۔ بہر حال حکام اس بات پر متفکر ہیں کہ اگر جانور کے ساتھ سیلفی کا کریز بڑھتا رہا تو یہ معاملہ سنگین ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…