پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پختون ثقافت کی نشانی برقعہ کی بے حرمتی کے خلاف جماعت اسلامی کے طلباء سڑکوں پر نکل آئے۔طلباء نے احتجاجی کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فی الفور کاروائی کامطالبہ کردیا۔پریس کلب پشاور کے سامنے جماعت اسلامی یوتھ نے ایگرکلچر یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے پختون ثقافت کی نشانی برقعہ کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے برقعہ کی
بے حرمتی کو پختونوں کے خلاف سازش قرار دیا جبکہ پختون روایت کے خلاف طلباء اس اقدام کی بھر پور کے خلاف مزحمت کرتے ہوئے مظاہروں کا اعلان کیا۔مظاہرین نے ذمہ داران کے خلاف جلد سے جلد کاروائی سمیت ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نشرہال پشاورمیں ایک میوزک شو کے دوران برقع میں لڑکوں نے رقص کیا تھاجس سے سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کانشانہ بنایا، مظاہرین کاکہنا تھا کہ برقع پختونوں کی ثقافت اورغیرت کی نشانی ہے۔ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔