جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی عائد

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر ینگ ڈاکٹرز کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ عدالت سے رجوع کریں۔ ہفتہ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹر میں ہسپتالوں کی حالتِ زار کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔لاہور کے 19 ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سیکریٹری صحت پنجاب عدالت کے حکم پر

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہسپتالوں کی صورتحال اچھی نہیں ٗ ہسپتالوں کی مکمل حالت زار پر حلفیہ بیان کے ساتھ عدالت میں رپورٹس جمع کروائیں۔ چیف جسٹس نے تمام ہسپتالوں کی آڈٹ رپورٹ اور ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات کی موجودگی کی بھی رپورٹ طلب کر لیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ازخود نوٹس کا مقصد ایکشن‘ لینا نہیں بلکہ ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر کرنا ہے۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ سروسز ہسپتال میں ایک وارڈ میں آپریشن کے دوران زخم پر ٹانکے لگانے والا آلہ بھی موجود نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنی تشہیر پر کروڑوں روپے اشتہارات کی مد میں لگا رہی ہے لہٰذا ٹی وی چینلز پر اپنی مشہوری کے بجائے ہسپتالوں کو ادویات فراہم کی جائیں۔چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت سے استفسار کیا کہ عوام کو ہسپتالوں میں صحت کی سہولتیں کیوں فراہم نہیں کی جارہی کیا یہ بھی عدالت کی ذمہ داری ہے جس پر سیکریٹری صحت نے کہا کہ انتظامیہ کو ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سامنا رہتا ہے جس کے باعث مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال نہیں ہوگی اور اگر ینگ ڈاکٹرز کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ عدالت سے رجوع کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تعلیم اور ہیلتھ کے شعبوں میں کام نہیں ہوئے تو اورنج لائن سمیت تمام پراجیکٹ بند کر دیئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…