اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں خواتین کو بغیر ٹوائلٹ والی جگہوں والے دفاتر میں مت بھیجیں

datetime 6  جنوری‬‮  2018 |

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے ماہر قانون نے ایک پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ کوئی بھی کمپنی اپنے خواتین ملازمین کو کمپنی کی کسی ایسی جگہ پر نہیں بھیج سکتی جہاں بنیادی سہولیات موجود نہ ہوں، ان کا کہناتھا کہ ان بنیادی سہولیات میں کئی جگہوں (دور دراز ) علاقوں میں ٹوائلٹس نہیں ہو تے ۔ماہر قانون کے مطابق کئی کمپنیاں خواتین کو بھرتی کرنے کے بعد ایسے علاقوں میں بھیج دیتی ہیں ۔

ان کمپنیوں میں زیادہ تر میڈیکل ، مارکیٹنگ وغیرہ کی ہوتی ہیں ۔ مگر وہاں جانے کے بعد خواتین ملازمین کو بنیادی سہولیات کا اندازہ ہوتاہے ۔کئی جگہوں پر ٹوائلٹس نہیں ہوتے ۔ کئی جگہوں پر اگر ہوتے ہیں تو خراب حالت میں ، اسکے علاوہ کئی دوسری سہولیات بھی نہیں ہوتی ۔ماہر قانون کا کہناتھا کہ متحدہ عرب امارات کے 1980قانون 29کی شق نمبر 8 کے تحت “کوئی خاتون متحدہ عرب امارات کے

خطرناک علاقے یا بنیادی سہولیات سے محروم علاقے میں کسی بھی صورت نہیں نہیں بھیجا جاسکتا”،اگر کوئی کمپنی خواتین ملازمین کو ایسی دور دراز جگہوں پر بھیجنا چاہتی ہوں گی تو وہاں ان سہولیات کا ہونا انتہائی ضروری ۔ٹرانسپورٹ۔ اچھی اور بہتر رہائش۔پینے کا صاف پانی۔ موثر کھانا ، خوراک۔ فرسٹ ایڈ کی سہولت۔

تندرست اور توانا رہنے کے لیے کھیلنے کی سہولیات۔ صاف ستھرا ماحول ( ٹوائلٹس اور غسلخانے )واضح رہے سوال پوچھنے والے نجی کمپنی کے اہلکا ر کا کہناتھا کہ اس نے گزشتہ چند سالوں میں 500 جگہوں کا معائنہ کیا تھا جہاں ان کمپنیوں میں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی تھیں ۔ان میں سے کئی کمپنیوں کے دفاتر متحدہ عرب امارات کے دور دراز علاقوں میں ہیں ،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…