ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کراچی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

میرپور ماتھیلو (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی احمد علی خان پتافی طویل علالت کے بعد کراچی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ رکن سندھ اسمبلی احمد علی خان پتافی عرصہ دراز سے بلڈ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی کا سفر 1988 ؁سے شروع کیا اور پہلی بار رکن صوبائی اسمبلی سندھ منتخب ہوئے ۔ مرحوم نے اپنی وفاداریاں ہمیشہ پیپلز پارٹی سے منسوب رکھیں پارٹی میں مرحوم کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

سابق وزیر مملکت میر خالد احمد لونڈ کا مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے کامیاب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی اور پتافی قبیلے کے چیف سردار احمد علی خان پتافی 80برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد کراچی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم احمد علی خان پتافی عرصہ دراز سے بلڈ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے جنہیں تشویشناک حالت میں علاج کی غرض سے کراچی کے آغا خان ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ رکن صوبائی اسمبلی سندھ احمد علی خان پتافی نے اپنی سیاستی زندگی کا آغاز 1988- ؁ سے کیا اور پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور مشرف حکومت کے خاتمہ کے بعد مسلسل دو بار میرپور ماتھیلو کی نشت پی ایس 7سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے کامیابی حاصل کی ۔ مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی میں سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے مفادات کی سیاست کو کبھی ترجیح نہیں دی ۔ مرحوم کے انتقال پر ضلع بھر کی سیاسی ،سماجی اور سول سوسائٹی کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں سابق وزیر مملکت برائے دفاع میر خالد احمد خان لونڈ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ پیپلز پارٹی سے وفاداریاں نبھاتے ہوئے ذاتی مفادات کو ترجیح نہیں دی اور پارٹی کے لیے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم احمد علی خان پتافی جیسے نظریاتی رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ۔ مرحوم نے اپنے سیاسی سفر میں چار بارپی ایس ۷سے کامیابی حاصل کی ۔ رکن صوبائی اسمبلی سندھ احمد علی خان پتافی کی نماز جنارہ آج بروز ہفتہ بعد نماز ظہر ان کے آبائی گاؤں کینجھر میں ادا کی جائے گی ۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…