پشاور، افغان باشندے سمیت 4 مبینہ دہشت گرد گرفتا ر

24  اپریل‬‮  2015

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ناصر باغ کے علاقے غی ریل کے قریب پولیس کی کارروائی افغان باشندے سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز پشاور پولیس نے ناصر باغ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی بڑی واردات ناکام بنا دی ہے اور مبینہ طور پر 4 دہشت گردوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک افغان باشندہ ہے اور 3 کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے جبکہ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے پولیس کے مطابق غی پل کے قریب چیک پوسٹ پر ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر مبینہ دہشت گردوں نے گاڑی پولیس کے اوپر چڑھانے کی کوشش کی مگر پولیس مہارت کے ساتھ گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہو گئی جب جامع تلاشی شروع کی گئی تو 2 دہشت گرد خاصہ دار فورس کی وردی میں ملبوس تھے اور اپنے آپکو خاصہ دار فورس کے آفیسر ظاہر کر رہے تھے جبکہ 2 سول کپڑوں میں ملبوس تھے پولیس نے تلاشی شروع کی تو گاڑی سے 16 کلو گرام سے وزنی بم برآمد ہوا جس پر پولیس نے چاروں افراد کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا اور گاڑی کی مکمل تلاشی شروع کر دی جس کے بعد گاڑی 3 کلاشنکوف 6 ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں دہشت گرد بڑی منصوبہ بندی کر رہے تھے

مزید پڑھئے:فیس بک نے نویں جماعت کے طالبعلم کے جان لے لی

اور نماز جمعہ کے دوران مسجد پر حملہ کر سکتے تھے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…