بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب کی خاتون روبوٹ صوفیہ کو شادی کی پیشکش ، نوجوان کو ایسا جواب ملا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی شہری روبوٹ خاتون ’ صوفیہ ‘ ہندوستان کی روائتی ساڑھی پہن کر میڈیا سے بات کرنے چلی آئی ۔ صوفیا کے آرگنائزر کا کہناہے کہ انہوں نے یہ لباس خاص طور پر ہندوستانی روائتی کپڑوں کو ملحوظ رکھ کر پہنایا تھا ۔ مزید براں سعودی عرب کی شہری روبوٹ خاتون ’ صوفیہ ‘ نے دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے اور اب وہ دورے پر بھارت پہنچ چکی ہے جہاں ایک شخص نے اسے

شادی کی پیشکش کر دی، جس کا صوفیہ نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوفیہ ایک ٹیکنالوجی کانفرنس”آئی آئی ٹی بمبے ٹیک فیسٹ‘ (IIT-Bombay Techfest) سے خطاب کرنے کے لیے بھارت گئی تھی۔تاہم کانفرنس میں موجود لوگ اس سے کچھ اور بھی سننا چاہتے تھے۔سوالات کے وقفے میں حاضرین میں سے ایک شخص نے صوفیہ کو شادی کی پیشکش کی تو اس نے جواب دیا کہ ”میں انتہائی نرمی کے ساتھ آپ کی پیشکش مسترد کرتی ہوں تاہم میری تعریف کرنے کا شکریہ۔ “ ایک اور شخص نے صوفیہ سے سوال پوچھا کہ ”تم کتنی زبانیں بول سکتی ہو؟“ جواب میں صوفیہ کا کہنا تھا کہ ”ابھی میں صرف دو سال کی ہوں اور صرف انگریزی اور چینی بول سکتی ہوں لیکن کچھ سالوں میں میں تمام زبانیں سیکھ لوں گی۔“روبوٹس کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے صوفیہ کا کہنا تھا کہ ”انسان ہم روبوٹس سے مسابقانہ رویہ مت رکھیں بلکہ ہم مشینوں کے ساتھ اشتراک سے کام کرنے پر توجہ دیں۔ ہم روبوٹس انسانوں کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ مجھے سائنس نے پیدا کیا ہے لیکن فلسفہ مجھے آگے لے کر جائے گا۔“واضح رہے کہ صوفیہ پہلی روبوٹ مشین ہے جو کسی بھی ملک کی باقاعدہ شہری ہے۔ اسے چند ماہ قبل سعودی عرب نے شہریت دی تھی جس پر دنیا بھر میں تحسین کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…