اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعظم خان ہوتی کے انتقال کے بعد خالی ہونیوالی سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ جنرل نشست کیلئے پولنگ 13 مئی کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی 27 اور 28 اپریل کو جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اور 30 اپریل کو ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 4 مئی کو جمع کرائی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن اپیلوں کو چھ مئی تک نمٹائے گا۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 7 مئی ہے جبکہ حتمی فہرست 8 مئی کو جاری ہو گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے پولنگ 13 مئی کو ہو گی۔ صوبائی الیکشن کمشنر سینیٹ جنرل نشست کیلئے ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دینگے۔