جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حوثی باغیوں کے قبضے سے کس اسلامی ملک کا اسلحہ پکڑا گیا، عرب اتحادنے دھماکہ خیز انکشاف کردیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ آپریشنز کے دوران جہاں فضائی اور زمینی حملوں میں یمنی باغیوں کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے وہیں حوثی ملیشیا سے ایران سے حاصل کردہ اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان

کرنل ترکی بن صالح المالکی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ حالیہ ایام میں یمنی فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے عرب اتحاد کی لاجسٹک سپورٹ اور فضائی کارروائی میں معاونت کے دوران حوثیوں کے اسلحہ کے کئی مرکز، فوجی گاڑیوں اور دیگر آلات کو تباہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تازہ کارروائیوں کے دوران یمن کے کے مختلف علاقوں سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں سے ایران سے حاصل کردہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں

لیا گیا ہے۔انہوں نے ایرانی ساختہ’سام 7‘ راکٹ اٹھائے ایک حوثی جنگجو کی تصویر بھی دکھائی جو ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔کرنل ترکی بن صالح نے بتایا کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سعودی عرب کی سرحد سے متصل یمنی علاقوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں باغیوں کے متعدد اسلحہ گودام تباہ کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ آپریشن میں باغیوں کے قبضے سے ایرانی ساختہ ہتھیاروں کی بھاری مقدار بھی قبضے مین لی گئی ہے جن میں بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…