جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین نے دنیا کاسب سے بڑا جہاز تیار کرلیا، خصوصیات ایسی کہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

datetime 25  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چین نے اپنے سمندروں کی نگرانی کے لیے پانی پر اترنے اور وہیں سے ٹیک آف کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنالیا جسے اے جی 600 کا نام دیا گیا ہے۔چارٹر بوپروپ انجن والے اس جہاز نے چین کے جنوبی صوبے میں واقع زوو ہائی ایئرپورٹ سے اپنی پہلی آزمائشی اڑان بھری،

اس میں 50 سے زائد افراد سوار ہوسکتے ہیں اور وہ 12 گھنٹے تک محو پرواز رہ سکتا ہے۔ اسے آگ بجھانے والے فوجی عملے کے لیے بنایا گیا ہے لیکن اس جہاز کو دیگر عسکری سواریوں کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔اے جی 600 کا کوڈ نیم ’کونلونگ‘ رکھا گیا ہے جوچین کے دور دراز جنوبی علاقے تک جاسکتا ہے، سرکاری نیوز ایجنسی زنہوا کے مطابق اسے ’ سمندر، جزائر اور وہاں کے پانی میں موجود مرجانی چٹانوں کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے۔کونلونگ طیارے کے بازوؤں (ونگز) کا گھیر 127 فٹ یا قریبا 39 میٹر ہے، یہ جہاز 53.5 ٹن تک وزن اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، پورے چین سے اس طیارے کے 17 آرڈرز موصول ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ چین نے اس جہاز کو ساؤتھ چائنا سی کی متنازع آبی حدود کی نگرانی کے لیے تیار کیا ہے، چین ساؤتھ چائنا سی پر اپنا حقِ ملکیت جتاتا ہے جس پر اس کے کئی پڑوسی ممالک کو تحفظات ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…