چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2018 میں دنیا بھر میں 3 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔2018 میں دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2018 میں دنیا بھر میں کل5 سورج اور چاند گرہن ہوں گے۔ان میں سال کا پہلا چاند گرہن 31 جنوری کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 3 بجکر 53 منٹ پر لگے گا اور مکمل چاند گرہن 6 بجکر 34 منٹ پر ہو گا
اور اسکا اختتام 9بجکر 10 منٹ پر ہو گا .یہ گرہن برج اسدکے 22 درجہ ہ پر لگے گا۔ یہ چاند گرہن یورپ۔ ایشیاء4 ،افریقہ آسٹریلیا، جنوبی امریکہ،جاپان،بنگلہ دیش پاکستان اور بھارت میں بھی دیکھا جائے گا۔سال رواں کا پہلاسورج گرہن15 فروری برج دلو کے 27 درجہ پر لگے گا اس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بجکر 52 منٹ پر ہو گا۔مکمل گرہن رات 1 بجکر55منٹ پر ہوگا اور یہ رات3 بجکر 42 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔یہ گرہن جنوبی امریکہ،انٹار کٹیکا،یورائے گرائے میں دیکھا جائے گا۔ پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش کے علاوہ دنیا اور اور ممالک میں رات ہو نے کی وجہ سے نہیں دیکھا جا سکے گا۔سال رواں کا تیسرا سورج گرہن 13 جولائی کو لگے گا۔یہ گرہن برج سرطان کے 20 درجہ پر لگے گا۔جس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 6 بجکر46منٹ پر ہو گا مکمل گرہن 8 بجکر 5 منٹ پر جبکہ اختتام 9 بجکر 17 منٹ پر ہو گا۔یہ گرہن آسٹریلیا،نیوزی لینڈ لے علاقوں میں نظر آئے گا۔بحیرہ ہند کے کچھ علاقوں میں یہ گرہن نظر آئے گا۔سال رواں کا چوتھا اور دوسرا چاند گرہن 27 جولائی کو لگے یہ گرہن برج دلو میں لگے گا۔جس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجکر 10 منٹ پر ہو گا اور مکمل گرہن رات 1 بجکر 26 منٹ پر اور اختتام علی الصبح 4 بجکر 24 منٹ پر ہو گایہ چاند گرہن یورپ کے علاوہ ایشاء،امریکہ بحیرہ ہند کے متعدد علاقوں میں نظر آئے گا
علاوہ ازیں جاپان،بھارت ،پاکستان،چین،فرانس اور روس میں بھی نظر آئے گا۔جبکہ سال رواں کا آخری اور پانچواں سورج گرہن 11 اگست کو برج اسد کے18 درجہ پر لگے گا۔اس سورج گرہن کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 6 منٹ پر ہو گا۔مکمل گرہن 2 بجکر 50 منٹ اور اسکا اختتام 4 بجکر 35 منٹ پر ہو گا۔یہ گرہن امریکہ،یورپ،کینڈا،ارجنٹائن،