لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عام لوگ اتحاد پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے لاء اینڈ آرڈر اور استحکام کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، عدلیہ بحالی تحریک کے بعد وکلا سے عوام نے بہت سی امیدیں باندھ رکھی ہیں وہ یہ امید رکھتے ہیں کہ ملک کے جو حالات ہیں اس میں وکلاہی انکی قیادت کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ عدلیہ بہتر کام کر رہی ہے ہمیں کئی باتوں پے اعتراض ہوسکتاہے لیکن بات کو کہیں تو ختم ہونا چاہے جیسے کہ حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ نے اپنے ہی قائم کردہ روایات کے برعکس فیصلہ دیا جسکی مثال ایئر مارشل اصغر خان کیس اور میاں نواز شریف کا کیس ہے جسکو سپریم کورٹ نے کئی سال پر ٹیک اپ کر کے اس پر فیصلہ دیالیکن ملک کو ہر صورت میں آگے بڑھنا چاہیے۔ جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے لااینڈ آرڈر اور استحکام کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں اپنے وکلابھائیوں سے انکا ساتھ مانگنے آیا ہوں ہم نے عام لوگ اتحاد پارٹی تشکیل دی ہے جس میں ہم نے طے کیا ہے کہ ہم 80% فیصد نشستیں عام لوگوں کو دیں گے اور ہماری نظر میں عام لوگ وہ ہیں جنکی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہے اور اللہ تعالی نے چاہا تو ہم اپنے منشور کے تحت ملک سے کرپشن ،بیروزگاری ، بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی جسمیں تعلیم، صحت ، ملازمتیں سو فیصد عوام کو دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اشرفیہ میں جتنی کرپشن ہے اور کسی جگہ اتنی کرپشن نہیں۔میں وکلاسے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم کرپشن کے خلاف جہاد کریں اور ملک کو ترقی کے راستے میں گامزن کرنے کیلئے اپنی جدوجہد میں کامیاب ہو سکیں۔ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی جسمیں تعلیم، صحت ، ملازمتیں سو فیصد عوام کو دلوائیں گے۔