کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مختصر مدت کا ایک مہمان 100روپے میں چھڑائی جان، تفصیلات کے مطابق کراچی لیاری میں اب بھی لوگوں کے بچوں کو اغوا کیا جاتا ہے ، ایک ملزم نےگرفتاری کے بعد اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اغوا کا ر کراچی لیاری کے علاقوں میں لوگوں کے بچے اغوا کرتے ہیں اور بھتہ وصول کر کے لوگوں کے بچوں کو چھوڑ دیتے ہیں، گینگ وار کے کارندے اب بھی لیاری سے بھتہ لیتے ہیں،کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا کرنے والے
گرفتار ملزم عمران کے انکشافات نے کراچی پولیس کو ہلا کر رکھ دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم عمران کا کہنا تھا کہ شہری کو اغوا کر کے 10ہزار روپے تاوان مانگا،لیکن کچھ نہ ملا تو مغوی سے 100روپے لے کر اس کو چھوڑ دیا۔ایک مغوی کی ماں کے رونے پر 8ہزار میں رہا کر دیا ، تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ مغویوں کو لیاری کے ایک ہوٹل پر رکھا جاتا تھا، گینگ وار کے کارندے زیادہ سے زیادہ 40ہزار روپے بھتہ بھی مغویوں سے وصول کرتے ہیں ۔