پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جب میں کالج میں پڑھتا تھا تو عمران خان ۔۔۔! سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلی سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سیدقائم علی شاہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو بوڑھا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمانہ طالب علمی میں عمران خان کو کرکٹ کھیلتے دیکھاہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں میں شمار کیے جانے والے قائم علی شاہ اپنے آپ کو جوان ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ کئی مواقعوں پر وہ اپنے آپ کو جوان ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے ایک بار پھر خود کو کم عمر ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود کو جوان نہ سمجھیں کیونکہ وہ بوڑھے ہوچکے۔ جب میں کالج میں پڑھتا تھا تو عمران خان کو کرکٹ کھیلتے دیکھا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف تحریک کی دھمکی تو دیتے ہیں مگر چلا نہیں سکتے کیونکہ تحریک چلانا آسان کام نہیں اور ویسے بھی میاں صاحب اپنی ہی حکومت میں غیر مقبول ہوگئے۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ نوازشریف نے سندھ سے وعدے پورے نہیں کیے، پیپلزپارٹی صوبے کی آواز اور اس کی خوشحالی کے لیے اقدامات کرتی رہے گی۔پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف قوم کی نگاہوں میں اپنی حیثیت کھو چکے ہیں تحریک چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے، نوازشریف نے ہمیشہ سندھ کو نظرانداز کیا ہے، عمران خان شوقین ہیں پھر شادی کر لیں گے، ہم نے 9 سال میں سندھ میں 11 یونیورسٹیاں قائم کیں پھر بھی کہتے ہیں کہ پی پی نے کچھ نہیں کیا۔وہ پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر سید علی نواز شاہ رضوی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر زاہد علی بھرگڑی، پرویز انصاری، آفتاب خانزادہ، امان اللہ سیال اور دیگر بھی موجود تھے۔سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے اور یہ جمہوریت کے لئے اچھی نہیں ہے، ہمیں اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر

ملک کے مفاد میں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے سینٹ میں آ کر اچھی روایت قائم کی ہے، سیاسی جماعتوں پر منحصر ہے کہ وہ اس صورتحال کا کس طرح سامنا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جمہوریت اور پی پی کو نقصان پہنچایا وہ اب کس منہ سے تعاون کی اپیل کر رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین اور پی پی کے دیگر رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات قائم کرائے گئے اور اب الیکشن سے قبل مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اداروں سے ٹکراؤ کسی بھی صورت جمہوریت کے لئے اچھا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک چلانا ن لیگ کے بس کی بات نہیں ہے انہیں چاہیے کہ اداروں کو مضبوط کریں،

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بننے کا بہت شوق ہے مگر ان کو اخلاقی دائرے میں رہ کر بات کرنا نہیں آتی، وہ شوقین مزاج آدمی ہے پھر شادی کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ آبادگاروں کو میرے دور میں گنے کے ریٹ ملے اور اب بھی وہ جلد بازی نہ کریں، سندھ میں شوگرملیں چلنا شروع ہو گئی ہیں یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسہ میں پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، جیالے انتخابات کے لئے تیار رہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی ہوتی رہے گی اس سے عام انتخابات کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، انہوں نے کہا کہ وہ خوابوں کی دنیا میں نہیں رہتے، پی پی کا مستقبل روشن ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…