لاہور( این این آئی)اب دھرنوں، مظاہروں،ریلیوں اور جلوسوں کے مظاہرین کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا،احتجاجی دھرنوں، مظاہروں،ریلیوں اور جلوسوں کے دوران تعینات ہونے والے اہلکار غیر مسلح ہوں گے ، پولیس کے سینئر اور منجھے ہوئے افسران کی مظاہرین سے مذاکرات کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے
فیصلہ کیا ہے کہ احتجاجی دھرنوں، ریلیوں ،جلوسوں اور مظاہروں کی سکیورٹی کیلئے جانے والے اہلکار غیر مسلح ہوں گے ۔ پولیس کے سینئر اور منجھے ہوئے افسران خود موقع پر پہنچیں گے اور مظاہرین مذاکرات کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ اس سلسلہ میں سی سی پی او، آر پی اوز ، ڈی پی اوز اور دیگر متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔