اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ اداروں کو آئین کے تابع رہ کر کام کرنا چاہئے‘ سیاستدانوں کو عدالتوں سے کلین چٹ کی ضرورت نہیں ہوتی‘ سیاستدان کو عوام کے ووٹ اور اعتماد کی ضرورت ہے‘
عوام جانتے ہیں ملکی سالمیت نواز شریف سے منسلک ہے‘ نواز شریف چاہتے ہیں اداروں میں ہم آہنگی ہونی چاہئے۔ 2018 میں عوام پھر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے اور پی ٹی آئی کے کپتان گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ دنیا میں پاکستان کے لئے مذاق بن گیا۔ نواز شریف چاہتے ہیں اداروں میں ہم آہنگی ہونی چاہئے
اداروں کو آئین کے تابع رہ کر کام کرنا چاہئے۔ سیاستدانوں کو عدالتوں سے کلین چٹ کی ضرورت نہیں ہوتی سیاستدان کو عوام کے ووٹ اور اعتماد کی ضرورت ہے۔ عوام نے نواز شریف پر دو تہائی اکثریت سے اعتماد کیا تھا عوام جانتے ہیں ملکی سالمیت نواز شریف سے منسلک ہے۔ 2018 میں عوام پھر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے۔ 2018 میں پی ٹی آئی کے کپتان گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے۔