اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس سے مسلسل 40 دن بغیر اطلاع غیر حاضری پر تحریک انصاف کے 28 اراکین کی نشستیں خالی قرار دیئے جانے کی جے یو آئی اور ایم کیو ایم کی الگ الگ تحاریک پیش کر دی گئیں جس پر رائے شماری 7 روز بعد ہو گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن سلمان خان بلوچ نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ئ کے قاعدہ 44 کے تحت تحریک پیش کی کہ پی ٹی آئی کے 28 ارکان جو بغیر اطلاع کے ایوان سے غیر حاضر رہے ان کی نشست خالی قرار دی جائے۔ جس پر سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے اس پر رولنگ دی اور قواعد و ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک پیش ہونے کے بعد 7 دن کا وقت دیا جاتا ہے یہ وقت گزرنے کے بعد تحریک پر غور کیا جائے گا اجلاس کے دور ان جے یو آئی (ف) کی رکن نعیمہ کشور خان نے تحریک پیش کی کہ پی ٹی آئی کے جو 28 ارکان بغیر اجازت کے ایوان سے مسلسل چالیس روز تک غیر حاضر رہنے والے ارکان کی رکنیت ختم کر کے ان کی نشستیں خالی قرار دی جائیں۔ سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد کے لئے قواعد کے تحت 7 دن کا وقت ہوتا ہے