ممبئی (ماینٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ایک شہر احمد آباد کی خاتون نے عین شادی کے وقت شادی کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دولہا والے جب بارات لے کے پہنچے تو انہوں نے لڑکی والوں کے سامنے جہیز میں مزید سامان شامل کرنے کی ڈماند رکھ دی ۔
لڑکے والوں کی فرمائشوں نے لڑکی والوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا کیونکہ دولہے والوں کا مطالبہ تھا کہ اگر بروقت ان کی ڈمانڈز کو پورا نہ کیا گیا تو شادی کی رسومات پوری نہیں کی جائیں گی۔جب دولہن کا ان مطالبات کا پتہ لگا تو اس نے بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارات کو واپس لٹا دیا اور شادی کرنے سے انکار کر
دیا۔یاد رہے کہ ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا بھارت میں یہ عام بات ہے کہ جہیز کے نام پر لڑکیوں جلا دیا جا تا ہے، ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جا تا ہے اور عین شادی کے موقع لڑکی والوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا تے ہوئے ان پر دباﺅ ڈالا جاتا ہے ۔لیکن اس بھارتی خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کر کے لڑکے والوں کو ہی شرمندہ کر دیا ہے