پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان ، آصف علی زرداری ، علامہ طاہر القادری اورآج مصطفیٰ کمال بھی شامل ہو گئے، نواز شریف کے لیے جے آئی ٹی کے بعد شہباز شریف کے لیے بھی جے آئی ٹی  انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے

datetime 9  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے ججز پرمشتمل جے آئی ٹی بنانے کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ فوری مستعفی ہوں اور خود کو قانون کے سامنے پیش کریں‘ سانحہ ماڈل ٹاؤن آپریشن کا فیصلہ کرنے والے 125 بیورو کریٹس اور پولیس افسروں کو بھی عہدوں سے ہٹایا جائے‘ انشااللہ ہم انصاف لے کر رہیں گے اور اس کیلئے قانونی اورسیاسی جنگ لڑتے رہیں گے‘

اب کینیڈا جانے کا سوال ہی پیدا نہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ۔ وہ ہفتے کے روز لاہور میں پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ فوری مستعفی ہوں اور خود کو قانون کے سامنے پیش کریں سانحہ ماڈل ٹان آپریشن کا فیصلہ کرنے والے 125 بیورو کریٹس اور پولیس افسروں کو بھی عہدوں سے ہٹایا جائے ،انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہم انصاف لے کر رہیں گے اور اس کیلئے قانونی اورسیاسی جنگ لڑتے رہیں گے ،اگر ضرورت پڑی تو کارکنوں کو کال دیں گے اور پرامن طور پر سانحہ ماڈل ٹان کے کرداروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاون میں ہلاکتوں کے ذمے دارشہبازشریف ،راناثنااللہ اورساتھی ہیں،ماڈل ٹاون میں خون کی ہولی کھیلی گئی،مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال ہم قانونی جنگ لڑتے رہے،حکومت نے رپورٹ کو پبلک نہیں کرنے دی،ہم جسٹس باقر نجفی اور لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے جرات مندانہ فیصلے کئے جبکہ پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہناتھا کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں،رانا ثنااللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹان رپورٹ میں آ چکا ہے ،سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمے دارخود کو قانون کے حوالے کردیں، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمے داربے قصورہوئے توعدالت سے چھوٹ جائیں گے،مصطفی کمال کا کہناتھا کہ طاہرالقادری کی کوشش سے رپورٹ منظرعام پرآئی اورسچ سامنے آگیا۔ان کا کہناتھا کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ کاواقعہ حادثہ تھا آج بھی یہی کہتاہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…