اسٹیٹ بینک نے آسان ریمی ٹینس اکاونٹ کا آغاز کر دیا

9  دسمبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک سے ترسیلاتِ زر کی آسان وصولی کو یقینی بنانے کے لیے آسان ریمی ٹنس اکاونٹ کا آغاز کردیا جس کے تحت بینکنگ کی سہولت سے محروم یا نیم محروم طبقے کو بہترخدمات پیش کی جا سکیں گی۔

مرکزی بینک کے مطابق اس سہولت کا آغاز پاکستان ریمی ٹینس اِنیشیئٹیو (پی آر آئی) کے تعاون سے کیا گیا ہے جس کا بینادی مقصد ترسیلاتِ زر کی وصولی کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ممکن بنانا اور کانٹر پر کیش لینے کا پرانہ طریقہ ختم کرنا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق آسان ریمٹینس اکانٹ میں رقم کی حد 20 لاکھ روپے ہوگی جبکہ اس اکاونٹ سے یومیہ 50 ہزار روپے نکالے جاسکیں گے۔اعلامیے کے مطابق آسان ریمٹینس اکاونٹ

سے یومیہ فنڈ ٹرانفسر کی حد بھی 50 ہزار روہے مقرر کی گئی ہے اور ترسیلات زر کے وصول کنندگان اور اہل خانہ مذکورہ اکاونٹ کھلوا سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق آسان ریمی ٹینس اکاونٹ کے لیے ترسیلات زر وصول کرنے والا شخص انٹرنیشنل بینک اکانٹ نمبر (آئی بی اے این) اور ترسیلاتِ زر بھیجنے والے کی مکمل معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ایک صفحے پر مشتمل فارم پر بنیادی معلومات فراہم کرکے یہ اکاونٹ کھلوایا جا سکتا ہے اور اس مقصد کے لیے الیکڑونک فارم کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ اسٹیٹ بینک نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ اقدام سے حکومتی حکمت عملی کے تحت مقرر کردہ اہداف کا حصول ممکن ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…