راولاکوٹ(این این آئی)کشمیری بچے کا اعزاز سات سال کی عمر میں انگریزی زبان میں کتاب تحریر کر ڈالی گنیز بک آف ورلٖڈ میں نام درج کیے جانے کا امکان راولاکوٹ کے علاقے پاچھیوٹ سے تعلق رکھنے والے سات سالہ بچے زیدان حامد نے Book’s Not Gunsکے عنوان سے کتاب تحریر کی ہے انگریزی زبان میں ایک سو سے زائد صفحات پر یہ کتاب تحریر کی گئی ہے زیدان حامد نے چھ سال کی عمر سے مختلف یونیورسٹیوں اور
اعلیٰ تعلیمی اداروں میں لیکچر دینے شروع کر رکھے ہیں زہدا م حامد نے کسی بھی سکول میں داخلہ نہیں لیا لیکن اس کے باوجود وہ یونیورسٹیوں میں لیکچر دے رہے ہیں۔زیدان حامد کا شمار مائیکرو سافٹ کے کم عمر ترین سپشلسٹ میں ہوتا ہے۔ زیدان حامد ممتاز کشمیری حریت پسند راہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان مرحوم کے دست راست اور معروف کشمیری شاعر خورشید خان خورشید کے پوتے ہیں۔