بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں قادیانی غیر مسلم جبکہ آزادکشمیر میں ایسا کوئی قانون نہیں پیر آف گولڑہ شریف میدان میں آگئے، بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)انجمن مہریہ نصیریہ (امن ) ویلفیئر (رجسٹرڈ ) ،عالمی تحریک ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالتﷺنے اُمت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیاہے کہ امتناع قادیانیت آرڈیننس کو آزادکشمیر میں نافذکیاجائے ، اللہ رب العزت کے بے پایاں احسانات میں سے ایک عظیم نعمت ہمیں مملکت عزیزآزاد ریاست جموں و کشمیر کی صورت میں عطا کی ہے۔جو کہ مملکت خدادادپاکستان کے زیر انتظام ایک خود مختیار ریاست ہے۔جس کی اپنی اسمبلی اور اپنا

قانون اور دستور العمل ہے۔موجودہ حالات کے تناظر میں جبکہ حالات اس حد تک بگڑچکے ہیں کہ اُمت مسلمہ میں انتشار اور رخنہ ڈالنے کے لئے آزاد ریاست جموں و کشمیر میں قادیانی کافی حد تک متحرک نظر آتے ہیں۔1973؁ کے آئین کے مطابق قادیانیوں کو غیر مسلم قراردیاگیاہے جو کہ آزادکشمیرمیں فوری نافذ العمل ہونا چائیے ،ان خیالات کااظہار گزشتہ روز عالمی تحریک ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت ﷺ کے سرپرست اعلیٰ پیرسید غلام نظام الدین جامی گیلانی ،انجمن مہریہ نصیریہ (امن ) ویلفیئر (رجسٹرڈ ) آزادکشمیر کے سرپرست شفقت علی شاہ نے امتناع قادیانیت آرڈیننس فی الفور آزاد کشمیر میں نافذ کیا جائے تاکہ فتنے کا سد باب کیلئے قراردادیں پیش کرتے ہوئے حکومت کوآگاہ کیاہے کہ وہ 73 کے آئین کے مطابق قادیانیوں کو غیر مسلم قراردادینے کیلئے آزادکشمیر اسمبلی میں قانون سازی کریں۔ قرارداد میں اللہ رب اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس خالق ارض و سما نے ہمیں انسان بنایا اس کے بعد خالق لم یزل کے صد ہا احسانات ہیں کہ اُ س نے ہمیں ابدی نعمتوں سے سرفراز فرمایا۔انہی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ایمان کی دولت ہے جس کے بارے میں رب العزت نے ہمیں کما حقا آگاہ فرمایا اور اسی کی تکمیل کے لئے رب العالمین نے سلسلہ انبیاء کرام کو شروع کیا ۔حضرت آدم ؑ سے یہ سلسلہ شروع ہوااور حضور نبی رحمت ،آقائے نعمت

حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہو گیا۔دین اسلام دین امن ہے۔ اُس نے تمام افراد کو ایسا حتمی دستور العمل دیا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور عقبیٰ دونوں جہانوں میں سرفراز ہو سکتے ہیں۔اس دین کے بعد نہ تو کسی دین کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی ظلی یا برزوی نبی کی ۔کیونکہ رب کریم نے اپنی لاریب کتاب قرآن مجید فرقان حمید میں واضح اعلان فرما دیا ہے ’’آج کے دن ہم نے آپ کے لئے

آپ کا دین مکمل کر دیا ہے اور تمہارے اوپر اپنی نعمت کی تکمیل کر دی ہے اور تمہارے لئے دین اسلام کو چُن لیا ہے‘‘(سورۃ المائدہ)اس آیت مقدسہ میں واضح اور دو ٹوک انداز کے اندر یہ بات اظہر من الشمس ہو گی کہ اب کسی بھی نئے نبی کا وجود ممکن نہ ہے۔اور جو اس حقیقت الہییہٰ سے انکار کرے وہ لاشک لاشک کافر ہے۔اسی طرح اللہ رب العزت کے بے پایاں احسانات میں سے ایک عظیم نعمت

ہمیں مملکت عزیزآزاد ریاست جموں و کشمیر کی صورت میں عطا کی ہے۔جو کہ مملکت خدادادپاکستان کے زیر انتظام ایک خود مختیار ریاست ہے۔جس کی اپنی اسمبلی اور اپنا قانون اور دستور العمل ہے۔موجودہ حالات کے تناظر میں جبکہ حالات اس حد تک بگڑچکے ہیں کہ اُمت مسلمہ میں انتشار اور رخنہ ڈالنے کے لئے آزاد ریاست جموں و کشمیر میں قادیانی کافی حد تک متحرک نظر آتے ہیں اور

خاتمیت محمدیہ علیہ التحیتہہ و الثناء سے سرمحو انحراف کر کے اور طرح طرح کی لالچ دے کر نوجوان نسل کو جہنم تک پہنچا رہے ہیں۔اور نعوذباللہ محمد ﷺ کے بعد ایک اور فرضی نبی اس اُمت کے اندر اپنی مرضی سے لانا چاہتے ہیںجو کہ سراسر کفر ہے۔قرآن و احادیث کے تمام تر دلائل واضح اور واشگاف ہیں کہ اس طرح اب کوئی بھی نبی نہ آسکتا ہے اور نہ ہی آئے گا۔اُمت مسلمہ کے

تمام مکاتب فکر اس نقطے پر متفق ہیں کہ حضورﷺ اللہ کے آخری نبی اور دین اسلام آخری دین ہے۔فلھذا امت محمدیہ کو اس انتشار سے بچانے کیلئے آزاد ریاست جموں وکشمیر میں مملکت خداداد پاکستان کی طرز پر قادیانیوں ،احمدیوں وغیرہ ہا کو غیرمسلم قرار دے کر اقلیتوں کے جیسے حقوق دینا انتہائی لازمی ہیں۔الحمدللہ آزاد جموں وکشمیر اسمبلی میں 1973؁ء میں پاکستان سے پہلے

قادیانیوں کوغیرمسلم قرار دینے کی قرارداد پاس ہو چکی تھی لیکن اُس کو باقاعدہ آرڈیننس کی صورت میں آئین کا حصہ نہیں بنایا گیا۔جس کا خمیازہ ہمیں آج بھگتنا پڑ رہا ہے مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر (رجسٹرڈ)آزادکشمیرعالمی تحریک ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالتﷺ۔فلھذا انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر آزاد کشمیر تمام اُمت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت آزادکشمیر،

تمام ممبران قانون ساز اسمبلی اوراپوزیشن سے پُر زور مطالبہ کرتی ہے کہ امتناع قادیانیت آرڈیننس فی الفور آزاد کشمیر میں نافذ کیا جائے تاکہ فتنے کا سد باب کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…