منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یمن کے سابق صدرعلی عبداللہ صالح کو کس حالت میں قتل کیا گیا، بیٹا سچائی سامنے لے آیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)میرے والد کو صنعا میں ان کی رہائش گاہ پر شہید کیا گیا۔یمن کے سابق مقتول صدر علی عبداللہ صالح کے بیٹے اور یمن کی ری پبلیکن گارڈ کے سابق سربراہ احمد علی صالح سچائی سامنے لے آئے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق احمد علی صالح کا کہنا ہے جب ان کے والد کو شہید کیا گیا تو وہ اس وقت مسلح حالت میں تھے۔رپورٹ کے مطابق  احمد علی صالح کے ایک معاون نے ان کا ایک بیان میڈیا تک پہنچایا ہے

جس میں ان کا کہنا ہے کہ حوثی ملک وقوم کےبد ترین دشمن ہیں۔ حوثی دہشت گردوں کو شکست دینے تک وہ لڑائی جاری رکھیں گے اور خون کے آخری قطرے تک جنگ جاری رکھیں گے۔احمد صالح نے کہا کہ ان کے والد کو گھر سے باہر نہیں بلکہ گھر پر اس وقت قتل کیا جب وہ مسلح حالت میں تھے۔احمد صالح کا کہنا تھا کہ ایران کے وفادار حوثیوں کو ان کے والد کے خون کا حساب دینا ہو گا۔ یہ (حوثی) وطن اور انسانیت کے دشمن ہیں جو یمن قوم کی تذلیل کے ساتھ ملک وقوم کے تشخص کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔دریں اثنا  حوثی باغیوں نے یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی لاش انکے رشتہ داروں کے حوالے کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ علی صالح کی قبر کی بابت بھی کسی کو نہیں بتایا جائیگا۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں کے ایک رہنما علی العماد نے بتایا ہے کہ سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کو قتل کرنے کے بعد انکی لاش کہاں چھپائی گئی؟ العماد نے بتایا کہ علی صالح کی لاش حوثیوں کے زیر قبضہ وزارت داخلہ کے حوالے کردی گئی۔ العماد نے علی صالح کی لاش انکے رشتہ داروں کے حوالے کرنے سے  انکار کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی صالح کی قبر کی بابت بھی کسی کو نہیں بتایا جائیگا۔ واضح رہے حوثیوں نے پیر کو علی صالح کو صنعاسے سنحان جاتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔ انکے ہمراہ انکا بیٹا اور پیپلز کانگریس کے متعد د لیڈربھی تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…