کوئٹہ(آن لائن)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر، سب سے زیادہ سرتی بلوچستان کے علاقوں میں ، سردی کا چھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں سردی کا چھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور منفی10 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت چلی گئی کوئٹہ میں خون جما دینے والی سردی نے کا روباری زندگی مفلوج کر دی دن بھر کی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے بازار سنسنا رہا گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی
لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا گھروں کی ٹینکیوں اور نلکوں میں پانی جم گئے جس کے باعث پانی کی سپلائی بھی دشواری کا سامنا کر نا پڑا کوئلہ اور لکڑیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑ ، قلات ، ہر بوئی، خانوزئی، رود ملازئی میں کل رات سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا جس کے باعث کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی گھروں میں ٹینکوں کے پائپ لائنوں اور سڑک پر پانی جم ہو گئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے کوئٹہ کے شہریوں نے سردی سے بچنے کے لئے لنڈا بازار کا رخ کرلیا دکانداروں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوٹ، سویٹر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا جس کے باعث غریب شہری مایوسی کی عالم میں واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے کوئٹہ شہر اور ارد گرد نواح میں گیس پریشر نہ ہونے کے باعث شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور بجلی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کیا ہے جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی کے باعث کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں بلیلی ، سریاب، نواں کلی، ہنہ اوڑک، کچلاک، چمن ہاؤسنگ ، خلجی کالونی، جی او آر کالونی، کاکڑ کالونی ، پرنس روڈ، ستار روڈ، لیاقت بازار، علمدار روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ رات سے گیس پریشر نہ ہونے کے باعث لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور شدید سردی کے باعث بچے بیمار ہونے لگے اور ہسپتالوں میں بچوں کے بیماری کے باعث رش پیدا ہو گیا محکمہ سوئی سدرن گیس سال بھر میں ایک تقریب کر کے گیس پریشر کے حوالے سے اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دیتے ہیں۔