بیروت(آن لائن)اسرائیلی طیاروں نے ایک سائنسی ریسرچ سنٹر اور گودام جہاں حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ہتھیار اور گولہ بارود ذخیرہ کئے گئے تھے،سمیت جماریہ خطے کو نشانہ بنایا،اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شامی دارالحکومت دمشق کے نزدیکی علاقوں پر بمباری کی ہے،یہ بات انسانی حقوق کے لئے شامی مبصر گروپ نے کہی۔برطانیہ میں قائم مبصر گروپ کے سربراہ رمی عبدالرحمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا
کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے نزدیک ایک سائنسی ریسرچ سنٹراور گودام جہاں حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ہتھیار اور گولہ بارود ذخیرہ کئے گئے تھے،سمیت جماریہ خطے کو نشانہ بنایا۔فوری طور پر اصل ہدف کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔شامی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ہماری دفاعی فورسز نے دمشق صوبہ اور تین نواحی علاقوں میں ہمارے ٹھکانوں میں سے ایک پر اسرائیل میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔