بیجنگ(آئی این پی)چین نے پاکستان، افغانستان اور چین کے سہ فریقی مذاکرات کی پیشکش کردی ، سہ فریقی مذاکرات کا ایجنڈا امن ، استحکام اور اقتصادی ترقی پر مشتمل ہوگا ۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان امور کے ماہر چین کے نمائندہ خصوصی ڈینگ سائی جن نے افغانستان میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں پاک افغان تعلقات کو صحیح سمت پر لانے کیلئے سہ فریقی
مذاکرات کے ایجنڈے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات امن ، استحکام اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے کئے جائیں گے ۔ یہ مذاکرات تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ لیول کے ہوں گے ۔ ایسے مذاکرات اور شراکت داری پاک افغان تعلقات میں اضافہ ہوگا اور دونوں مماک مابین تعلقات میں موجود سرد مہری میں کمی واقع ہوگی ۔