لاہور ( این این آئی)آئے روز دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔طلبہ ،دفاتر جانے والوں اور ایمبولینس کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں۔لہذا حکومت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے غیر قانونی دھرنوں اور ہڑتالوں کیلئے قانون سازی کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ آئے روز دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔
طلبہ ،دفاتر جانے والوں اور ایمبولینس کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں۔لہذا حکومت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا وفاقی اور صوبائی حکومت غیر قانونی دھرنوں ،ہڑتالوں اور احتجاج کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کرے۔عدلیہ کی جانب سے جو جگہیں احتجا ج کیلئے مختص کی گئی ہیں یہاں صرف احتجاج کی اجازت ہونی چاہیے۔